جی کے وی کے کیمپس میں 380بستروں والی آکسیجن سہولت سے آراستہ کووڈ کئیر سنٹرکا وشواناتھ کے ہاتھوں افتتاح شہر میں بستروں کی قلت کو دور کر نے کے مقصد سے درکار اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سنٹر میں داخل ہو نے والے افراد کی کونسلنگ کی جا ئے گی۔گورو گپتا

RushdaInfotech May 12th 2021 urdu-news-paper
جی کے وی کے کیمپس میں 380بستروں والی آکسیجن سہولت سے آراستہ کووڈ کئیر سنٹرکا وشواناتھ کے ہاتھوں افتتاح  شہر میں بستروں کی قلت کو دور کر نے کے مقصد سے درکار اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سنٹر میں داخل ہو نے والے افراد کی کونسلنگ کی جا ئے گی۔گورو گپتا

بنگلورو۔11مئی (سالار نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) یلہنکا زون کے ہبال میں واقع جی کے وی کے کیمپس میں قائم380بستروں والی آکسیجن سہولت سے آراستہ کووڈ۔ کئیر سنٹر کا بنگلور ڈیولپمنٹ اتھا رٹی(بی ڈی اے) چیرمین ایس۔ آر وشواناتھ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر کر شنا بیرے گوڈا اور بی بی ایم پی کے چیف کمشنر گورو گپتا حا ضر رہے۔اس موقع پر بات کر تے ہو ئے وشوناتھ نے کہا کہ مذکور کووڈ۔ کئیر سنٹر میں 380 بستروں میں سے فی کس80 بسترے مرد اور خواتین کے لئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 170دیگر افراد اور50 بسترے آکسیجن سہو لت کے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ اس سنٹر کے قیام سے اس علاقہ کے اطراف واکناف مریضوں کے لئے بہت ہی سہو لت ہو گی۔انہوں نے بتا یا کہ ہنگامی حالت میں خدمات کے لئے 2ایمبو لینس کی سہو لت مہیا کی گئی ہے۔اس سنٹر میں 24گھنٹہ12ڈاکٹرس اور اسٹنٹس،24ہیلتھ اسسٹنٹس اور36طبی عملہ خدمات انجام دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جی کے وی کے احاطہ ماحولیات دوست علاقہ ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو جلد از جلد ٹھیک ہو نے میں مدد گار ثابت ہوگا۔بی بی ایم پی کے چیف کمشنر گورو گپتا نے کہا کہ اس سنٹر میں علامات نہ ہو نے والے اور کم علامات کے افراد کا علاج کیا جا ئے گا،مریضوں کو بہتر سے بہتر علاج اور ان کی نگرانی کے لئے ڈاکٹرس اور طبی عملہ پوری طرح نگرانی کر تے رہیں گے اور مریضوں کے علاج کے لئے بہتر ماحول رہے گا۔انہوں نے بتا یا کہ مریضوں کو علاج کے ساتھ ضرورت پڑھنے پر کونسلنگ بھی جا ئے گی۔انہوں نے بتا یا کہ مریضوں کے لئے دن میں 6مرتبہ صحت مند کھانا مہیا کیا جا ئے گا۔اس موقع پر دیگر اعلیٰ افسران حاضر رہے۔بی بی ایم پی چیف کمشنر گورو گپتا نے بتا یا کہ کووڈ۔ کئیر سنٹرز میں کووڈ۔ کے علامات کے افراد کو کونسلنگ کی جا ئے گی۔انہوں نے بتا یا کہ ضرورت پڑھنے پر جی کے وی کے میں قائم سنٹر میں آکسیجن بستروں میں مذید اضافہ کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا کہ اس سنٹر کے لئے ہنگامی حالت میں خدمات انجام دینے کے لئے2امبو لینس گاڑیوں کی بھی سہو لت فراہم کی گئی ہے۔ اور یہاں مریضوں کا بہتر علاج کے ساتھ انہیں بہترین کھانا مہیا کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ سنٹر میں 12ڈاکٹرس،12اسٹنٹس،24طبی عملہ اور36ہاؤز کیپنگ،ڈیٹا اپریٹرس اور مار شیلز کو مقرر کیا گیا ہے۔گورو گپتا نے بتا یا کہ شہر کے تمگام کووڈ۔ کئیر سنٹرز میں 2,400سے زیادہ بستروں کی سہو لیت فراہم کی گئی ہے،جس میں 700بستر وں کو آکسیجن کی سہولت مہیا کی گئی۔انہو ں نے بتا یا کہ شہر میں بستروں کی قلت کو دور کر نے کے مقصد سے درکار اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام کووڈ۔ کئیر سنٹرز میں 20تا30فیصد بستروں کو آکسیجن کی سہو لت فراہم کی گئی ہے۔


Recent Post

Popular Links