تمام کووڈ اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

RushdaInfotech May 12th 2021 urdu-news-paper
تمام کووڈ اسپتالوں میں   سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

بنگلورو۔11/مئی(سالارنیوز) ریاست کے تمام کووڈ اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے ہدایت دی گئی ہے۔ریاستی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے بتایا کہ اگلے ایک ہفتہ میں تمام کووڈ اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ تمام ضلعی میڈیکل افسروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تبادلہ خیال کرنے کے بعد انہوں نے ایک ہفتہ کے اندر تمام کووڈ اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پوری ریاست میں آکسیجن بیڈوں کی قلت ہے، اس لئے ہر تعلقہ سطح کی اسپتال میں 50/آکسیجن بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کئے جائیں گے۔


Recent Post

Popular Links