ریاست کے10اضلاع میں کووڈمریضوں کی مکمل باڈی ٹیسٹنگ سنٹرکھولنے کامنصوبہ:لمباولی

RushdaInfotech May 12th 2021 urdu-news-paper
ریاست کے10اضلاع میں کووڈمریضوں کی  مکمل باڈی ٹیسٹنگ سنٹرکھولنے کامنصوبہ:لمباولی

بنگلور۔11 مئی (سالارنیوز)ریاست کے جملہ 10اضلاع میں کووڈ۔19مریضوں کی مکمل جسمانی جانچ وتشخیص کے لیے ٹرائی جنگ سنٹرکھولنے کامنصوبہ ہے۔یہ اطلاع ریاستی وزیرارندلمباولی نے دی ہے۔ریاست کے 10اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،بلدیہ کمشنرز،اورضلع ہیلتھ افسروں کے ساتھ ویڈیوکانفرنس کرنے کے بعد لمباولی نے کہاکہ شہری علاقوں میں وارڈسطح پرٹرائی جنگ سنٹرقائم کرنے کامنصوبہ حکومت کے زیرغورہے۔افسروں کے صلاح ومشورہ کی بنیادپرموبائل جانچ سنٹرشروع کرنے کوترجیح دی جائے گی۔حکومت سے اس سلسلہ میں بات چیت کی جائے گی۔اس ویڈیوکانفرنس میں داونگرہ،ہبلی دھارواڑ،دکشن کنڑا،بیلگاوی،شیموگہ،اڈوپی، کوڈاگواورمنڈیاکے افسرشریک رہے۔


Recent Post

Popular Links