گدگ میں کووڈ صورتحال پرڈپٹی کمشنر سے کانگریسی وفد نے تبادلہ خیال کیا

RushdaInfotech May 12th 2021 urdu-news-paper
گدگ میں کووڈ صورتحال پرڈپٹی کمشنر سے کانگریسی وفد نے  تبادلہ خیال کیا

گدگ۔11/مئی (رفیق کاگدگار)گدگ ضلع میں کووڈ۔19 کی دوسری لہر میں اضافہ کے پیش نظر کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے ضلع ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے ایک اجلاس طلب کیا۔ گدگ ضلع کانگریس صدر و سابق رکن اسمبلی جی ایس پاٹل کی قیادت میں رکن اسمبلی ایچ کے پاٹل، سابق رکن اسمبلی بی آر یاوگل، رام کرشنا دوڈمنی و دیگر وفد میں شامل رہے۔تقریباً دو گھنٹے تک معنقد اجلاس کے دوران ضلع میں آکسیجن، بستروں کی قلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایچ کے پاٹل نے کہا کہ ضلع کے منڈرگی سرکاری اسپتال میں 4/افراد کی ہلاکت کے لئے ضلع انتظامیہ راست طور پر ذمہد ار ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں آکسیجن اور وینٹی لیٹر کی قلت کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔اور ان اموات سے عوام میں خوف کا ماحول چھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمس اسپتال گدگ میں بار بار آکسیجن کی قلت پیدا ہورہی ہے۔اس لئے ریاستی حکومت فوراً 20 کے ایل آکسیجن ٹینک فراہم کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع میں جمس سمیت تعلقہ اسپتالوں اور نجی اسپتالوں میں بستروں کی قلت پر قابو پانے فوری طور پر ایک ہزار بستروں کا انتظام کیا جائے۔


Recent Post

Popular Links