طاقت کے استعمال کے بغیر لاک ڈاؤن کی کامیابی میں عوام کا تعاون ضروری۔بومئی

RushdaInfotech May 12th 2021 urdu-news-paper
طاقت کے استعمال کے بغیر لاک ڈاؤن کی کامیابی میں عوام کا تعاون ضروری۔بومئی

بنگلورو۔11/مئی(سالارنیوز) ریاستی وزیر برائے داخلہ امور بسواراج بومئی نے آج کہا کہ ریاست میں نافذ مکمل لاک ڈاؤن کی کامیابی کے لئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔ منگلوروبنگلورو ویٹرنری یونیورسٹی کے سپلائی مرکز کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مکمل لاک ڈاؤن کی کامیابی کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔عوام پر زبردستی لاٹھی کا استعمال کرنے والے پولیس جوانوں کو سخت وارننگ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی پوری عوام اگر 14روزہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرے تو کووڈ پر قابو پانا آسان ہوگا۔ اس میں عوام کا تعاون بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں ضبط کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے۔


Recent Post

Popular Links