ایم کے اسٹالن 7مئی کو لیں گے وزیراعلیٰ کا حلف

RushdaInfotech May 5th 2021 urdu-news-paper
ایم کے اسٹالن 7مئی کو لیں گے وزیراعلیٰ کا حلف

چنئی۔4مئی (ایجنسی)تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ڈی ایم کے کی فتح کے بعد پارٹی کے سربراہ ایم کے اسٹالن 7 مئی کو وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے۔جمعہ کو یہ حلف برداری تقریب صبح 11 بجے راج بھون میں منعقد ہوگی۔2 مئی کو نتائج میں ڈی ایم کے نے تمل ناڈو اسمبلی کی کل 234 نشستوں میں سے 133 پر جیت حاصل کی۔ الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج کے مطابق کے پلانی سوامی کی سربراہی والی اے آئی اے ڈی ایم کے، کو صرف 66نشستیں مل سکیں۔قبل ازیں پلانی سوامی نے پیر کے روز اپنا کابینہ کا استعفیٰ گورنر کو پیش کردیا تھا، جسے قبول کرلیاگیا۔


Recent Post

Popular Links