وارڈ نمبر 22میں کورونابیداری اور صفائی مہم چلائی گئی

RushdaInfotech May 4th 2021 urdu-news-paper
وارڈ نمبر 22میں کورونابیداری اور صفائی مہم چلائی گئی

کولار۔3/مئی (راست)شہرکے نعمت بی محلہ اورکویمپونگر میں منسپل کونسلر شمع تاج اور انکے شوہر سماجی کارکن محمد رفیع کی طرف سے صفائی مہم چلائی گئی اور عوام میں کوروناسے متعلق بیداری لائی گئی۔آج صبح محمد رفیع نے وارڈ کی مختلف گلیوں میں پاکی وصفائی کے علاو ہ سینی ٹائزر اور ڈی ڈی ٹی پاؤڈر کا چھڑکاؤ کیا۔اس دورا ن وارڈ کے مکینوں میں ماسک تقسیم کئے اور کہاکہ کوروناکے تعلق سے لاپروائی ہرگز نہ برتیں،گھروں میں رہ کر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔خاص طور پر بچوں اور عمر رسیدہ افراد کی ٹھیک طریقے دیکھ بھال کریں اور انہیں کسی بھی صورت میں باہر نکلنے نہ دیں۔محمد رفیع نے مزید کہاکہ وارڈ میں کئی ترقیاتی وتعمیری کام کئے گئے ہیں اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مسلسل جدوجہد کی جارہی ہے۔وارڈ کو شہر بھر میں مثالی بنایاجائے گااور کوروناکے تعلق سے بیداری پید اکرنے کا کام مسلسل کیاجائے گا۔کوروناسے بچنے کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے وہ احتیاطی تدابیر پر عمل،جیسے سینی ٹائزر کا استعمال،سماجی فاصلے کی برقراری اور ماسک کا استعمال ان باتوں پر عمل کرنے سے ہم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں اور محلے والوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links