سرینواس پور تعلقہ میں کووڈ کے معاملات میں اضافہ

RushdaInfotech May 4th 2021 urdu-news-paper
سرینواس پور تعلقہ میں کووڈ کے معاملات میں اضافہ

سرینواس پور۔3/مئی (شبیر احمد۔نامہ نگار)کوروناوائرس تیزی کے ساتھ دیہی علاقوں میں دن بہ دن تیزی کے ساتھ بڑھتاجارہاہے۔عوام کو چاہئے کہ بیدار رہیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔یہ بات پی ڈی او چندرشیکھر نے کہی۔انہوں نے یہاں تعلقہ کے بوراکائلوکوٹے دیہات کو سیل ڈاؤن کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ دیہات میں جملہ 10/افراد کی کووڈ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے،جس کے سبب گرام پنچایت کے رکن شنکرپا کی قیادت میں دیہات کو سیل ڈاؤن کیاگیاہے۔کوروناکے مریضوں کو علاج کیلئے تعلقہ مرکز سرینواس پور لے جانے کیلئے ایمبولنس کو کال کیاگیا،مگر ایمبولنس کے آنے میں تاخیر ہونے پر موٹر بائک کے ذریعہ ہی متاثرین کو اسپتال روانہ کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ قریے میں سینی ٹائز کیاگیاہے۔اس موقع پر بی اے سید فاروق، منجوناتھ، سرینواس، مولیٰ اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links