بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن میں 16/مئی تک توسیع

RushdaInfotech May 4th 2021 urdu-news-paper
بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن میں 16/مئی تک توسیع

ڈھاکہ، 3 مئی (یو این آئی) بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں 16 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ کے سکریٹری کے اے اسلام نے پیر کے روز مرکزی سکریٹریٹ پر پریس بریفنگ میں کہا کہ تالا بندی کے دوران ٹرین خدمات بھی بند رہیں گی۔ 6 مئی سے ہر ضلع کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی سروس جاری رہے گی لیکن اس دوران بین اضلاع پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔کابینہ کے سکریٹری نے کہا کہ اگر حکام کورونا سے متعلق رہنما ہدایات پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو حکومت بازاروں کو بھی بند کردے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس، مجسٹریٹ اور سٹی کارپوریشن صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے اور اسی کے مطابق کارروائی کریں گے۔


Recent Post

Popular Links