’سسٹم‘کی مارکب تک؟،اسپتا ل میں 24/ افرادمرے یامارے گئے؟ راہل

RushdaInfotech May 4th 2021 urdu-news-paper
 ’سسٹم‘کی مارکب تک؟،اسپتا ل میں 24/ افرادمرے یامارے گئے؟ راہل

بنگلور،3مئی(ایجنسی)بی جے پی کے زیراقتدار کرناٹک کے چامراج نگر ضلعی اسپتال میں میڈیکل آکسیجن کی مبینہ کمی کے سبب 24/ افراد کی ہلاکت پر کانگریس نے ریاست کی بی جے پی حکومت اور ریاستی وزیر صحت کو نشانہ بنایاہے۔انھوں نے سدھاکر کے استعفے کا مطالبہ کیاہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاہے کہ 24 لوگ مرے یا مارے گئے ہیں؟ ان کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت۔ ’سسٹم‘ کے اٹھنے سے پہلے لوگوں کو اور کتنا نقصان اٹھانا پڑے گا۔انہوں نے اینٹی کورونا ویکسین لگانے کی سست رفتاری پر مرکزی حکومت پربھی حملہ کیا اور حکومت پر پالیسی فالج کاالزام لگایاہے کہ وہ وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔ بی ایس ایڈی یورپا حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج رندیپ سورجے والا نے کہاہے کہ یہ قتل ایڈی یورپا حکومت کی غفلت کی وجہ سے ہواہے۔ وزیر صحت کو استعفیٰ دیناچاہیے۔کرناٹک ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیو کمار نے کہاہے کہ ریاستی حکومت صرف انتخابی مہم میں مصروف ہے اور کوئی ذمہ داری نہیں اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعلیٰ اوران کے وزراء صورتحال کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں۔


Recent Post

Popular Links