سعودی عرب: مساجد میں تراویح و تہجد اور24/گھنٹے بازار کھولنے کی اجازت

RushdaInfotech May 4th 2021 urdu-news-paper
سعودی عرب: مساجد میں تراویح و تہجد اور24/گھنٹے بازار کھولنے کی اجازت

الریاض،3 مئی (یواین آئی) مملکت سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجد اور عشاء کا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا۔وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ تینوں نمازیں نصف گھنٹے میں ادا کرنا ہوں گی۔ادھر سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی رات ایک بجے سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔مملکت سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سعودی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ صارفین کا رش کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔دریں اثنا سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔ وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی رات ایک بجے سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر پرسے پابندی اٹھالی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 19 ہزار 348/ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 6 ہزار 979/ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔


Recent Post

Popular Links