شوبھندو ادھیکاری نندی گرام میں فاتح قرار ٹی ایم سی نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرانے کا مطالبہ کیا

RushdaInfotech May 3rd 2021 urdu-news-paper
 شوبھندو ادھیکاری نندی گرام میں فاتح قرار  ٹی ایم سی نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرانے کا مطالبہ کیا

کولکاتہ،2مئی(ایجنسی) ممتا بنرجی نندی گرام سیٹ سے الیکشن ہار گئیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی کے شوبیندو ادھیکاری نے انہیں 1736 ووٹوں سے شکست دی۔ اس نشست پر کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن ٹی ایم سی نے اب ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے اپنے دعوے ہیں۔ زیادہ تر وقت ووٹوں کی گنتی کے دوران شوبھندو آگے تھے لیکن ایک وقت ممتا بنرجی آگے چلی گئیں۔ یہاں تک کہ ان کی جیت کی خبریں بھی آگئیں۔ٹی ایم سی کی طرف سے اب بھی یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نندی گرام میں حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ٹی ایم سی نے ٹویٹ کیا ہے کہ نندی گرام میں گنتی کا عمل ختم نہیں ہوا ہے۔ دریں اثنا ممتا بنرجی کا نندی گرام پر ایک بیان آیا ہے کہ نندی گرام کے بارے میں فکر مت کرو۔ نندی گرام کی عوام جو بھی مینڈیٹ دے گی،وہ مجھے قبول ہے، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، ہم نے 221 سے زیادہ سیٹیں جیت لیں اور بی جے پی الیکشن ہارگئی ہے۔


Recent Post

Popular Links