52 دن کے بعدبغیر وہیل چیئر کے نظرآئیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انتخابی نتائج پر کہا ”بنگال کی جئے، بنگال کے عوام کی جئے“

RushdaInfotech May 3rd 2021 urdu-news-paper
 52 دن کے بعدبغیر وہیل چیئر کے نظرآئیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی  انتخابی نتائج پر کہا ”بنگال کی جئے، بنگال کے عوام کی جئے“

نئی دہلی،2مئی(ایجنسی) وزیراعلیٰ ممتا بنرجی تیسری بار مغربی بنگال کے اقتدار میں لوٹ رہی ہیں۔یہ واضح ہوگیا ہے کہ بنگال میں ٹی ایم سی حکومت بننے جارہی ہے۔ اس بے مثال فتح کے بعد ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی میڈیا کے پاس آئیں اور سب کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ بنگال کی جئے، بنگال کی عوام کی جئے۔ نتائج کے جواب میں ممتا بنرجی نے کہاکہ میں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ فتح جلوس نہ نکالیں، میں سب سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنے گھر واپس چلے جائیں۔


Recent Post

Popular Links