”ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھی تو لوگ مناتے ہیں جشن“۔جیسوال

RushdaInfotech May 3rd 2021 urdu-news-paper
”ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھی تو لوگ مناتے ہیں جشن“۔جیسوال

کولکاتہ،2مئی(ایجنسی) ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کو مغربی بنگال انتخابات میں اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ اکثریت حاصل کرنے کے بعد ٹی ایم سی کارکن بنگال کی سڑکوں پر جشن مناتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تقریبات کی تصاویر سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن سخت ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیف سکریٹری کو جشن منانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ جس علاقے میں جشن منایا جارہا ہے اس کے ایس ایچ او کو معطل کردیا جائے۔جیسے ہی ٹی وی پر جشن منانے کی تصویر سامنے آئی توٹی ایم سی کے ترجمان مانس جیسوال نے اس طرح کے جشن منانے کا جواز پیش کیا اور موجودہ جشن کا موازنہ کرکٹ میچ سے کیا۔ مانس جیسوال نے نہ تو اپنے کارکنوں سے جشن منانے کی اپیل کی اور نہ ہی اس سلسلے میں کچھ کہا۔ تاہم اس دوران وہ نریندر مودی اور بی جے پی کے بہت سے بڑے لیڈروں پربھڑک گئے۔مانس جیسوال نے بحث کے دوران کہا کہ یہ لڑائی نہ صرف ممتا بنرجی نے بی جے پی کے خلاف جیتی ہے بلکہ وہ لیفٹ، کانگریس، ای ڈی سمیت متعدد تفتیشی ایجنسیوں کے خلاف بھی جیت حاصل کی ہے۔مانس جیسوال نے کہا کہ متعدد تفتیشی ایجنسیوں نے مرکزی حکومت کی ہدایت پر ممتا بنرجی اور ٹی ایم سی لیڈروں کو ہراساں کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے لیکن آخر کار انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


Recent Post

Popular Links