راہل گاندھی نے کورونا مریضوں کی مدد کے لئے میڈیکل اڈوائزری ہیلپ لائن شروع کی

RushdaInfotech May 2nd 2021 urdu-news-paper
راہل گاندھی نے کورونا مریضوں کی مدد کے لئے  میڈیکل اڈوائزری ہیلپ لائن شروع کی

نئی دہلی۔یکم مئی (آئی این ایس)کورونا کی دوسری لہر پورے ملک میں چل رہی ہے۔ ہر روز کورونا کے ریکارڈ معاملے درج کیے جارہے ہیں۔ بیڈ کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں آکسیجن کی بھی بہت بڑی قلت ہے۔ ایسی صورتحال میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم نے میڈیکل ایڈوائزری ہیلپ لائن شروع کردی ہے۔ اب آپ +919983836838پر کال کرکے طبی مشورے حاصل کرسکتے ہیں۔ راہل گاندھی نے ڈاکٹروں اور دماغی صحت کے پیشہ ور (مینٹل ہیلتھ پروفیشنل)افراد سے بھی آگے بڑھ کر رجسٹریشن کرنے کی اپیل کی ہے۔راہل گاندھی نے ایک ایسے وقت میں ٹویٹ کیا ہے جب ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں 4 لاکھ سے زیادہ کیسزدرج کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ ہر روز ہزاروں افراد اس سے مر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے ڈاکٹروں سے مدد طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ متحد ہو کر اس وبا کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ ایک رجسٹریشن فارم بھی شیئر کیا ہے، جس کے تحت ڈاکٹر اور مینٹل ہیلتھ پروفیشنل افراد آسانی سے رجسٹریشن کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 401993 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 3523 متاثرہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 299988 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

 


Recent Post

Popular Links