کووِڈ آئی سی یو میں اڈمٹ مریض اور اہل خانہ کوراحت آپس میں سی سی ٹی وی پر دیکھنے کی اجازت

RushdaInfotech May 2nd 2021 urdu-news-paper
 کووِڈ آئی سی یو میں اڈمٹ مریض اور اہل خانہ کوراحت  آپس میں سی سی ٹی وی پر دیکھنے کی اجازت

بنگلورو۔یکم مئی (آئی این ایس) ملک میں کورونا کی تباہی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کے لئے بستر کم پڑنے لگے ہیں۔ اسی دوران شمالی بنگلور کے گورنمنٹ کے تحت چلنے والے کے سی جنرل اسپتال کے 45 بستروں والے آئی سی یو میں شدید بیمار کووِڈ مریضوں کے اہل خانہ کو ان کی ایک جھلک دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ روزانہ شام 5 بجے ایک بڑے شیشے کی ونڈو پر رکھی گئی سی سی ٹی وی اسکرین کے ذریعے اہل خانہ اپنے مریضوں کو دیکھ سکتے ہیں اور آئی سی یو میں داخل مریض اپنے اہل خانہ کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اسپتال میں داخل مریض کے رشتے دار نے کہا کہ ہم ایک نجی اسپتال میں تھے اور روزانہ 60000 روپئے ادا کر رہے تھے۔ ہمیں یہ آئی سی یو سہولت تین دن پہلے ملی تھی۔ یہاں کے دیگر اسپتالوں کے برعکس ہمیں روزانہ کی بنیاد پر اپنے مریض کو دیکھنے کی اجازت ہے اور یہ اہل خانہ کے لئے راحت کا باعث ہے۔ تقریباً ہر شخص جو کھڑکی کے پاس جاتا ہے وہ تصویر یا ویڈیو لے کر دوستوں اور کنبہ والوں کو بھیجتا ہے۔کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے آئی سی یو بیڈز اور آئی سی یو وینٹی لیٹر بستروں کا مطالبہ کورونا بحران میں سب سے زیادہ ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ یہ سہولت اعلیٰ عہدیداروں کی پہنچ سے بھی باہر ہورہی ہیں۔ جبکہ کورونا کی پہلی لہر میں پی ایم کیئرز کے تحت سرکاری اسپتالوں میں 25 وینٹی لیٹر دیئے گئے تھے۔ ڈیوٹی ڈاکٹر کے مطابق آئی سی یوز تقریباً مریضوں سے بھرا ہوا ہے۔ کچھ بستر دستیاب ہیں، لیکن ہمیں دیگرکووِڈوارڈوں میں داخل اپنے مریضوں کی حالت خراب ہونے کی صورت میں یہ بلاک رکھنے کی ضرورت ہے۔


Recent Post

Popular Links