ریاست میں سرکاری بد انتظامی عروج پر ہے۔سدارامیا کورونا کی دہشت کو روکنے میں ناکام حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہئے

RushdaInfotech May 2nd 2021 urdu-news-paper
ریاست میں سرکاری بد انتظامی عروج پر ہے۔سدارامیا کورونا کی دہشت کو روکنے میں ناکام حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہئے

بنگلورو۔یکم مئی(سالارنیوز) ریاست کرناٹک میں کووڈ متاثرین بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے فوت ہورہے ہیں۔اسپتالوں میں بیڈس نہ ہونے کے سبب لوگ اسپتالوں کے سامنے سڑکوں پر دم توڑ رہے ہیں۔جو حکومت اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہے ایسی حکومت کا نہ ہونا ہی بہتر ہے۔ اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے ریاستی بی جے پی حکومت کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔کے پی سی سی دفتر میں منعقدہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ کووڈ سے فوری راحت ملنے والا انجکشن ریمڈیسیورکی بلیک مارکیٹنگ ہورہی ہے۔اس کو روکنے میں حکومت ناکام ہے۔کورونا کے اس دور میں حکومت مرچکی ہے۔وزیر صحت فون پر دستیاب نہیں۔ ریاست میں افراتفری شرو ع ہوچکی ہے۔ کل ایک ہی دن میں 49/افراد فوت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہوئے چار دن ہوگئے، اس سے کیا فائدہ ہوا پتہ نہیں چلا۔ اگر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی طاقت نہیں تو ایسی حکومت کومستعفی ہوجانا چاہئے۔اپوزیشن پارٹی کی حیثیت سے ہم حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کررہے ہیں۔حکومت نے لاک ڈاؤن کیا اس میں بھی ہم نے تعاون کیا۔
لیکن حکومت ریاست میں کوروناپر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہے۔ایسی حکومت کا ہونا یا نہ ہونا دونوں برابر ہے۔

 


Recent Post

Popular Links