پروفیسر رحمت عطاز انتقال کر گئے

RushdaInfotech May 2nd 2021 urdu-news-paper
پروفیسر رحمت عطاز انتقال کر گئے

بنگلورو۔یکم مئی(سالار نیوز) الامین کالج کے وظیفہ یاب وائس پرنسپل پروفیسر رحمت عطاز بروزجمعہ 30اپریل کی شب 11بجے کے آس پاس شہر کے منی پال اسپتال میں انتقال کر گئے۔ کورونا پازیٹیوہوجانے کے سبب انہیں علاج کے لئے داخل کروایا گیا تھا۔ الامین کالج میں سائنس کے شعبہ میں بحیثیت پروفیسر ان کی کافی طویل خدمات رہیں اور ان کے متعدد شاگرد ریاست اور ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اپنے طریقہ تدریس سے انہوں نے طلباء میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کی صبح قدوس صاحب قبرستان میں ادا کی گئی اورتدفین وہیں عمل میں آئی۔


Recent Post

Popular Links