تمام پرائیویٹ اسپتال دستیاب بیڈوں کی جانکاری ڈسپلے کریں:حکومت

RushdaInfotech May 2nd 2021 urdu-news-paper
تمام پرائیویٹ اسپتال دستیاب بیڈوں کی جانکاری ڈسپلے کریں:حکومت

بنگلور۔یکم مئی (سالارنیوز) ریاستی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہو ئے کہاکہ ریاست کرناٹک میں کوروناوائرس کی دوسری لہرنہایت خوفناک طریقہ سے پھیلتی جارہی ہے۔کووِڈمتاثرین کوبہت سارے کووِڈاسپتالوں میں بیڈوں کی دستیابی ودیگرسہولتوں سے متعلق کسی قسم کی جانکاری فراہم نہیں کی جاتی،جس کی وجہ سے بیڈوں کی دستیابی کے سلسلہ میں ڈسپلے بورڈپرلازمی طورپرمعلومات اجاگر کیاجانا چاہئے۔اس ضمن میں ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری پی روی کمارنے ایک سرکلرجاری کیاہے۔جس میں کہاگیاہے کہ کرناٹک حکومت ریاست کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کویہ ہدایت دیتی ہے کہ وہ اپنے 50فیصدبیڈوں کوکووِڈ۔19متاثرین کے علاج کے لیے مختص کرے،پبلک ہیلتھ سرویس اداروں کی جانب سے ریفرکردہ مریضوں کو50بیڈمختص کرے۔بی بی ایم پی کی جانب سے بنائے گئے انتظام کے ذریعہ بیڈس تقسیم کئے جانے کے باوجودچندکووِڈمریضوں کوبسترحاصل کرنے میں دشواری کاسامناکرناپڑرہاہے۔جس سے مریضوں کوبہت مشکل حالت سے گزرناپڑرہاہے۔اس لیے حکومت نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں کے پی ایم ای ایکٹ کے تحت درج شدہ تمام پرائیویٹ اسپتالوں کوچاہئے کہ وہ اپنے استقبالیہ ٹیبل کے پاس ہی بیڈوں کی تقسیم ودیگرمعلومات سے متعلق جانکاری پرمشتمل فہرست ڈسپلے بورڈپرچسپاں کرے۔ اس طرح تمام پرائیویٹ اسپتالوں کوبیڈوں کی مکمل جانکاری لازمی طورپرچسپاں کرنی ہوگی۔


Recent Post

Popular Links