ہندوستان سے آسٹریلیا آنے والوں کو5 برس قید اور جرمانے کی سزا

RushdaInfotech May 2nd 2021 urdu-news-paper
 ہندوستان سے آسٹریلیا آنے والوں کو5 برس قید اور جرمانے کی سزا

ملبورن، یکم مئی (ایجنسی) آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ سے بری طرح متاثرہ انڈیا سے آنے والے افراد کو ملک میں داخلے پر پانچ برس قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلوی حکام نے کہا ہے کہ پیر سے کوئی بھی ایسا شخص جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران انڈیا میں رہا ہو اگر ملک میں داخل ہوا تو اس کو قید اور جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ہی انڈیا سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے جو کم از کم 15 مئی تک لاگو ہے۔ آسٹریلیا نے قید اور جرمانے کی سزا کا اعلان اس وقت کیا جب ملک میں بالواسطہ پروازوں کے ذریعے انڈیا سے آنے والے مسافروں کا پتا چلا۔ وزیر صحت گریگ ہنٹ نے پابندی کی خلاف ورزی سامنے آنے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلے آسانی سے نہیں کئے۔
انڈیا میں کورونا وائرس کے غیر معمولی پھیلاؤ سے انسانی بحران نے جنم لیا ہے اور دنیا کے متعدد ملکوں نے وہاں سے آ نے والے مسافروں پر پابندی عائد کی ہے۔

 


Recent Post

Popular Links