جموں: آکسیجن کم ہونے سے 4 مریضوں کی موت

RushdaInfotech May 2nd 2021 urdu-news-paper
جموں: آکسیجن کم ہونے سے 4 مریضوں کی موت

جموں،یکم مئی (ایجنسی)جموں کے بڑے اسپتالوں میں سے ایک بترا اسپتال میں آکسیجن کم ہونے سے چار مریض دم توڑ گئے۔ تاہم اسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ اس اسپتال میں کورونا مریضوں کے ساتھ کچھ عام مریضوں کا بھی علاج کیا جارہا تھا۔ تاہم ہفتے کی صبح اسپتال کی آکسیجن سپلائی متاثر ہونے چار مریض جاں بحق ہوگئے۔ متوفی کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی بند ہونے سے 4 مریضوں کی موت ہوگئی۔ان کے اہل خانہ کے چہروں پر اپنے پیاروں کی علیحدگی کا غم واضح طور پر نظر آرہا تھا اور انہوں نے اپنا غصہ اسپتال انتظامیہ پر نکالا۔


Recent Post

Popular Links