وجیاپورہ ٹی ایم سی انتخابات میں جے ڈی ایس کی بھاری کامیابی بی جے پی پارٹی کا ایک امیدوار بھی پارٹی کا کھاتہ کھولنے میں کامیاب

RushdaInfotech May 1st 2021 urdu-news-paper
وجیاپورہ ٹی ایم سی انتخابات میں جے ڈی ایس کی بھاری کامیابی  بی جے پی پارٹی کا ایک امیدوار بھی پارٹی کا کھاتہ کھولنے میں کامیاب

وجیاپورہ۔30/ اپریل (عبدالمعید، نامہ نگار)23/ وارڈوں کیلئے ہوئے ٹاؤن میونسپل انتخابات میں جے ڈی ایس پارٹی کے13/ امیدوارکانگریس پارٹی کے 7/ امیدوار، آزاد امیدوار 2/ اور بی جے پی سے 1/ امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے،واضح رہے کے وجیاپورہ ٹاؤن میں پہلی مرتبہ بی جے پی سے ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ کامیاب امیدواروں نے اپنے وارڈوں میں ووٹرس کا شکریہ اداکیا۔کورونا کی دوسری لہر کے سبب اجتماعی بھیڑ جمع ہونا سخت ممنوع رہنے کے باوجود بہت سے وارڈوں میں کامیاب امیدوار کے ساتھ ان کے حامیوں کو بھاری تعداد میں اپنے محلوں میں پٹاخے جلاکر خوشی مناتے ہوئے دیکھاگیا۔وارڈ کی تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر1سی ناراین سوامی جے ڈی ایس،وارڈنمبر2راجیشواری بھاسکر جے ڈی ایس،3سوشماآرجے ڈی ایس،وارڈنبر4شری راما جے ڈی ایس،وارڈنمبر 5ایم راجنناکانگریس،وارڈنمبر6سی شلپا اجیت بی جے پی،نمبر7ایم ستیش کمار کانگریس،وارڈ نمبر8سی ایم رامو جے ڈی ایس، وارڈ نمبر 9بھویا این کانگریس، وارڈنمبر 10این منجوڑا کانگریس،وارڈ نمبر11ایم کیشوپپا جے ڈی ایس،وارڈ نمبر 12 ننداکمار وی کانگریس، وارڈ نمبر13کویتا آرجے ڈی ایس،وارڈ14رادھما پرکاش جے ڈی ایس،وارڈنمبر 15تاج النساء محبوب پاشاہ جے ڈی ایس،16 سلمیٰ خانم کانگریس،وارڈ نمبر17بیرے گوڈاایم جے ڈی ایس،وارڈ نمبر18 اے آر حنیف اللہ آزاد امیدوار، وارڈ نمبر19روی جے ڈی ایس،وارڈنمبر20ایم ناراین سوامی کانگریس،وارڈنمبر21ویمالا بسواراجو ایس آر ایس جے ڈی ایس،وارڈنمبر22عائشہ سیف اللہ آزاد امیدوار،وارڈنمبر 23اقبال جے ڈی ایس سمیت جملہ 5مسلمان امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے،جن میں 2جے ڈی ایس، 1کانگریس اور2آزاد امیدوار شامل ہیں۔


Recent Post

Popular Links