نئے تعلیمی سال کے لیے تدریسی فیس وصول کرنے محکمہ تعلیمات عامہ کی جانب سے اجازت

RushdaInfotech May 1st 2021 urdu-news-paper
نئے تعلیمی سال کے لیے تدریسی فیس وصول کرنے محکمہ تعلیمات عامہ کی جانب سے اجازت

بنگلور۔30اپریل(سالارنیوز)محکمہ تعلیمات عامہ کی جانب سے یہ اعلان کیاگیاہے کہ نئے تعلیمی سال کی تدریسی فیس حاصل کرنے کے لیے پرائیویٹ ان ایڈڈاسکولوں کی اجازت فراہم کی گئی ہے۔محکمہ تعلیمات عامہ نے اپنے حکمنامہ میں کہاکہ گزشتہ تعلیمی سال کی فیس کے حساب سے 70فیصد فیس ہی لی جائے۔محکمہ نے کہاکہ والدین اورسرپرست حضرات کویہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ فیس کی رقم دوقسطوں میں اداکریں۔والدین سے کسی بھی قسم کا عطیہ وصول نہ کیاجائے۔اسکول ڈیولپمنٹ ودیگرکسی بھی نام رقم وصول نہ کی جائے۔


Recent Post

Popular Links