ہندوستان 3-1سے سیریز جیت کر ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں

RushdaInfotech March 7th 2021 urdu-news-paper
ہندوستان 3-1سے سیریز جیت کر ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں

احمدآباد، 6 مارچ (یواین آئی) ہندوستان نے اپنے اسپنروں روی چندرن اشون اور اکشرپٹیل کی ایک اور عمدہ کارکردگی سے انگلینڈ کو چوتھے اور آخری ٹسٹ میچ کے تیسرے ہی دن ہفتہ کو اننگ اور 25 رن سے شکست دے کر سیریز 3-1 سے جیت لی اور آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ کے تاریخی میدان لارڈس میں 18 سے 22جون تک نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا۔ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ میں 365 رن بناکر 160 رن کی سبقت حاصل کی تھی اور اس نے انگلینڈ کو دوسری اننگ میں 135 رن پر سمیٹ دیا۔ ہندوستان کی ٹسٹ تاریخ میں یہ چھٹاموقع ہے جب اس نے پہلا ٹسٹ گنوانے کے بعد واپسی کرتے ہوئے سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اشون 47 رن پر پانچ اور پٹیل 48 رن پر پانچ وکٹ لئے۔۔۔۔۔۔(تفصیل صفحہ 7/پر)


Recent Post

Popular Links