دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے پاک ٹیم خصوصی پرواز سے جائے گی

RushdaInfotech February 21st 2021 urdu-news-paper
دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے  پاک ٹیم خصوصی پرواز سے جائے گی

کراچی20 فروری(ایجنسی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) نے اگلے ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا دورہ کرنے والی ٹسٹ،یک روزہ اور ٹی 20- اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو ایک ساتھ خصوصی جہاز سے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کمرشیل فلائٹس پر سفر کھلاڑیوں کے لئے خطرے سے خالی نہیں ہو گا۔اس لئے خصوصی طیارے سے ٹیم کو لے جانے کا پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں مارچ کے آخر میں ٹیم کو جنوبی افریقہ جانا ہے جہاں یک روزہ اور ٹی 20- سیریز جوہانسبرگ اور سینچورین میں کھیلی جا ئے گی، جب کہ اپریل کے وسط میں پاکستان ٹیم ٹسٹ اور یک روزہ سیریز زمبابوے میں کھیلے گی۔


Recent Post

Popular Links