گلابی گیند استعمال کرنے کیلئے انگلش گیندباز بے قرار

RushdaInfotech February 21st 2021 urdu-news-paper
 گلابی گیند استعمال کرنے کیلئے انگلش گیندباز بے قرار

نئی دہلی،20 فروری (آئی این ایس)چار میچوں کی ٹسٹ سیریز کا تیسرا میچ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جانا ہے۔ یہ میچ ڈے نائٹ ہوگا اور پنک بال کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم گلابی گیند کو استعمال کرنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے۔ انگلش بولر مارک ووڈ نے کہا کہ ان کی ٹیم اس ٹسٹ میچ سے بہت پرجوش ہے۔ٹسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں کھیلیں گی۔ پہلی بار ایک بین الاقوامی میچ احمد آباد کے موتیرا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے، جس میں ناظرین کی صلاحیت1 لاکھ 10 ہزار ہے۔ سیریز میں ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 1-1 سے برابر ہیں۔ ہندوستان کو آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لئے سیریز کے دو میچوں کے فرق سے جیتنا ہے۔
کولکاتہ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان نے پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کھیلاتھا۔ یہ انگلینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا ہندوستان میں دوسرا پنک بال ٹسٹ ہوگا۔

 


Recent Post

Popular Links