ٹی20 عالمی کپ: 20 رکنی ٹیم کے ساتھ آئے گی نیوزی لینڈ
RushdaInfotech
February 21st 2021
urdu-news-paper

ویلنگٹن،20 فروری (آئی این ایس)نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کی وجہ سے رواں سال ہندوستان میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 20 رکنی ٹیم کے ساتھ آسکتی ہے۔کورونا کی وجہ سے ٹیمیں عام طور پر15یا16 کھلاڑیوں کے ساتھ دورہ کرتی ہیں۔اسٹیڈ نے کہا کہ اس وقت کورونا جو صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، ہم 20 کھلاڑیوں کے ساتھ دورہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ٹیم کے توازن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس بات کاقوی امکان ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب ہو جوابھی تک نیوزی لینڈ کے لئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلے ہیں۔ ٹی 20 عالمی کپ اکتوبر،نومبر میں ہندوستان میں ہوگا۔نیوزی لینڈ کوپیر سے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنی ہے۔