انگلینڈ فتح کا سلسلہ جاری رکھے گا:روٹ

RushdaInfotech February 13th 2021 urdu-news-paper
انگلینڈ فتح کا سلسلہ جاری رکھے گا:روٹ

چنئی،12فروری (یواین آئی) ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں انگلینڈ کی شاندار فتح کے بعد کپتان جوروٹ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کی جیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔انگلینڈ ہندوستان کے خلاف پہلا ٹسٹ 227رنز سے جیتنے کے بعد چار میچوں کی سیریز میں 1-0سے آگے ہے۔ یہ جیت انگلینڈ کی ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں غیر ملکی سرزمین پر مسلسل چھٹی فتح ہے۔ روٹ نے بتایا کہ انگلینڈ سنیچر کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔یہ یقینی ہے کہ ہندوستان پہلے ٹسٹ میں شکست کے بعد دوسرے ٹسٹ میچ میں انگلینڈ کا سخت مقابلہ کرے گا۔ لیکن روٹ کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور فتح کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ روٹ نے بتایا کہ اس کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ٹیم کی بہترین کارکردگی اور جیت کا سلسلہ جاری نہیں رہ سکتا ہے۔یقینا ہمیں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہے اور ہم ایک ٹیم کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کے بارے میں لوگوں کے خیالات کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ ہم نے اپنے ملک سے باہر مسلسل چھ میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔


Recent Post

Popular Links