پاکستان رضوان کی سنچری سے جیت گیا

لاہور،12فروری (یواین آئی) سلامی بلے باز محمد رضوان(104)کی مدد سے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں تین رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔پلیئر آف دی میچ رضوان نے64گیندوں میں چھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 104رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ رضوان کی اس اننگز کی مدد سے پاکستان نے چھ وکٹوں پر169 رنز کا مشکل اسکور بنایا۔ حیدر علی نے 15گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے21رنز کی شراکت داری کی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم سخت جدوجہد کے باوجود چھ وکٹوں پر166رنز تک پہنچ سکی۔ جنوبی افریقہ کے لئے ریجا ہینڈرکس نے42گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے54رنز بنائے اور جے ملان نے29گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے44رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کو آخری اوور میں جیتنے کے لئے 19رنز درکار تھے لیکن فہیم اشرف نے اس اوور میں 15رنز بنائے اور فتح کو پاکستان کے جھولی میں ڈال دیا۔