ہندوستان اورانگلینڈ کے مابین آج سے دوسرا ٹسٹ فائنل میں پہنچنے کیلئے ٹیم انڈیا کو جیت کی ضرورت

RushdaInfotech February 13th 2021 urdu-news-paper
ہندوستان اورانگلینڈ کے مابین آج سے دوسرا ٹسٹ فائنل میں پہنچنے کیلئے ٹیم انڈیا کو جیت کی ضرورت

چنئی،12فروری (یواین آئی) ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف سنیچر کو شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹسٹ جیتنے کی ضرورت ہوگی تاکہ آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا جاسکے۔ہندوستان چنئی میں پہلا ٹسٹ 227رنز کے بڑے فرق سے ہار گیا اور ٹسٹ چیمپیئن شپ کے فہرست میں پہلے سے چوتھے نمبر پر کھسک گیا تھا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے مقام سے پہلے مقام پر پہنچ گئی تھی۔ویراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم انڈیا کو اب فائنل میں پہنچنے کے لئے چار میچوں کی سیریز میں 2-1یا 3-1 سے جیتنے کی ضرورت ہے جبکہ انگلینڈ کو فائنل میں پہنچنے کے لئے 3-1، 3-0 یا 4۔0کی ضرورت ہے۔ اگر یہ سیریز ڈرارہتی ہے تو آسٹریلیا فائنل میں پہنچ جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا فائنل میں جگہ یقینی ہوچکا ہے۔انگلینڈ نے پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 578 رنز بنا کر ہندوستان پر دباؤ ڈالا تھا تاکہ وراٹ کی ٹیم آخر تک ابھر نہ سکے اور میچ کے پانچویں اور آخری دن420رنز کے ہدف کے تعاقب میں 192رنز تک پہنچا۔ ہندوستان کو نہ صرف اپنی بیٹنگ میں بہتری لانی ہوگی بلکہ چنئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ میچ میں بھی اپنی گیندبازی میں نظم و ضبط پیدا کرنا ہوگا۔ ہندوستان کو انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر بھی قابو پانا ہوگا۔اگرہندوستان کو دوسرا ٹسٹ جیتنے کی امیدوں کو برقرار رکھنا ہے اور ٹسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنا ہے تو اسے پہلے اپنی گیندبازی کو درست کرنا پڑے گا۔پہلے ٹسٹ میں ہندوستانی بولرز نے45اضافی رنز دیئے جس میں انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 20نوبال شامل تھے۔ دو ہندوستانی اسپنرز نے آٹھ نوبال ڈالی تھیں جن میں سے چھ نوبال بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز ندیم نے ڈالی تھیں۔بائیں ہاتھ کے اسپن آل راؤنڈر اکشر پٹیل جنھیں بائیں گھٹنوں کی تکلیف کے سبب پہلے ٹسٹ سے باہر کردیا گیا تھا انہوں نے فٹنس ٹسٹ پاس کیا کرلیا ہے اور توقع ہے کہ وہ دوسرے ٹسٹ میں کھیلیں گے۔ ندیم کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے اور اب انہیں متبادل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسرے ٹسٹ کے لئے چنئی میں دی جانے والی پچ میں پہلے دن سے ہی ٹرن لینے کی پوری امید کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پہلے ٹسٹ پچ نے تیسرے دن سے ٹرن لینا شروع کیا اور پانچویں دن کھیلنا مشکل ہوگیا تھا۔ آخری دن پچ کی اچھال بھی ناہموار ہوگیا تھا اور کپتان وراٹ بین اسٹوکس کی جس گیندپر بولڈ کیا گیا تھا وہ کافی نیچے تھی۔پچ کے پہلے دن سے اسپن لینے کے امکان کو دیکھتے ہوئے توقع کی جارہی ہے کہ ہندوستان تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔اشون کے ہمراہ اکشر پٹیل بھی ہوں گے جبکہ تیسرا اسپنر کا سامنا آف اسپنر واشنگٹن سندر اور چائنا مین کلدیپ یادو کے درمیان مقابلہ رہے گا۔ سندر نے پہلی اننگز میں ناٹ آؤٹ 85رنز بنائے تھے لیکن وہ میچ میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ چونکہ پٹیل بائیں ہاتھ کے اسپنر ہونے کے ساتھ ساتھ نچلے آرڈر کے بلے باز بھی ہیں اس لئے ٹیم مینجمنٹ سندر کی جگہ کلدیپ یادو کی جگہ لے سکتی ہے تاکہ ان کی گیندبازی میں مزید تنوع رہے لیکن اس کا انحصار پچ کی آخری پوزیشن پر ہوگا۔


Recent Post

Popular Links