صوفیہ کینن آسٹریلیائی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں

RushdaInfotech February 10th 2021 urdu-news-paper
صوفیہ کینن آسٹریلیائی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں

ملبورن، 9 فروری (آئی این ایس) دفاعی چمپئن صوفیہ کینن نے سخت مقابلے میں جیت کے ساتھ آسٹریلیائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی خواتین سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔امریکہ کی 22 سالہ صوفیہ نے آسٹریلیائی وائلڈ کارڈ ہولڈر میڈیسن انگلیس کو ملبورن پارک میں براہ راست سیٹوں میں شکست دی۔میڈیسن ابھی بھی ٹور لیول میچوں میں پہلی جیت کی منتظر ہے۔ وہ اس مرحلے پر اب تک اپنے تمام چھ میچ ہار چکے ہیں۔صوفیہ نے میچ کے بعد کہا کہ یقینا میں اپنے کھیل کے انداز سے خوش نہیں ہوں، لیکن فتح یقینا فتح ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا راؤنڈ میچ تھا لہٰذا یقینا میں بہت گھبرائی ہوئی تھی۔


Recent Post

Popular Links