آسٹریلیا اوپن میں سرینا کی آسان جیت

RushdaInfotech February 9th 2021 urdu-news-paper
آسٹریلیا اوپن میں   سرینا کی آسان جیت

ملبورن،08 فروری (آئی این ایس) سرینا ولیمز نے پیر کو آسٹریلیائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔ سرینا نے ایک گیم میں پیچھے رہنے کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے پہلے دن مسلسل 10 گیم جیت کر لارا سیج منڈ کو 6-1, 6-1سے شکست دے کر باہر کا راستہ دکھایا۔سرینا ریکارڈ کی برابر ی کرنے والے 24 ویں ویمنز سنگلز گرینڈ سلیم ٹائٹل کے لئے چیلنج پیش کررہی ہیں۔سرینا اس میچ کے دوران اپنی سروس پر صرف نو پوائنٹس سے گنوایا اور 16 ونر حاصل کیا۔ سرینا کی بڑی بہن وینس ولیمز نے 2019 کے بعد اپنا پہلا گرینڈ سلیم میچ جیتا جب اس نے 21 ویں آسٹریلیائی اوپن میں کرسٹن فلپکنز کو شکست دی تھی۔چالیس سالہ وینس اس سال کے ڈرا میں سب سے عمردراز خواتین کھلاڑی ہیں۔ وہ آسٹریلیائی اوپن میں حصہ لینے والی ان چھ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جن کی عمر 40 سال سے زیادہ ہے۔
ملبورن میں دو سال قبل یہ اعزاز جیتنے والی تین بار کی گرینڈ سلیم چمپئن نومی اوساکا نے روڈ لیور ایرینا میں پہلا میچ کھیلتے ہوئے اناسٹاسیہ پاولیوچینکووا کوشکست دی۔


Recent Post

Popular Links