مومن الحق کی سنچری، بنگلہ دیش کے جیتنے کی امید

RushdaInfotech February 7th 2021 urdu-news-paper
مومن الحق کی سنچری، بنگلہ دیش کے جیتنے کی امید

چٹگام،6فروری (یواین آئی)کپتان مومن الحق(115)کی شاندار سنچری نے بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ میں جیت کی امید دلادی ہے۔ بنگلہ دیش نے چوتھے روز سنیچرکو آٹھ وکٹوں پر223رن پر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کی اور ویسٹ انڈیز کے سامنے فتح کے لئے 395رنز کا مشکل ہدف رکھا۔ جس کے تعاقب میں ونڈیز نے دن کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنالئے ہیں۔میچ کے آخری دن ونڈیز کو جیتنے کے لئے285رنز درکار ہیں جبکہ بنگلہ دیش کو سات وکٹیں درکار ہیں۔بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 171رنز کی نمایاں برتری حاصل تھی۔ بنگلہ دیش نے 47کے اسکور پر تین وکٹ پر کھیلنا شروع کیا۔ کپتان مومن الحق نے31 اور مشفق الرحمن نے10رنز سے اپنی اننگز کاآغاز کیا۔ مومن الحق نے182گیندوں میں 10چوکوں کی مدد سے115رنز بنائے۔ وکٹ کیپر لٹن داس نے112گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 69رنز کی شراکت داری کی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے140کلوگرام وزنی آف اسپنر نے81 رن پر تین اور جمیل واریکن نے57رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ونڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ 20، جان کیمبل23اور شیئن موسلی12رنز بنا کر نمایاں آؤٹ ہوئے۔ اسٹمپ کے وقت انکرماہ برونر 15اور کائل میئرس 37کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links