روٹ نے توڑا انضمام کا ریکارڈ

چنئی،6فروری (یواین آئی) انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے 100ویں ٹسٹ میں سب سے زیادہ نجی اکور بنانے والے پاکستان کے کھلاڑی انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور وہ 100ویں ٹسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔انضمام نے مارچ 2005میں اپنے 100ویں میچ میں بینگلورو میں ہندوستان کے خلاف 184رن بنائے تھے اور روٹ نے ہندوستان کے خلاف چنئی میں پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن ہفتے کو انضمام کا یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ روٹ نے چھکا مارکر ڈبل سنچری پوری کی۔ ان کی یہ پانچویں اور پچھلے تین ٹسٹوں میں دوسری ڈبل سنچری ہے۔روٹ نے اس دورے پر آنے سے پہلے سری لنکا کے خلاف ٹسٹ میں 228اور دوسرے ٹسٹ میں 186 رن بنائے تھے۔ اس ٹسٹ میں روٹ377گینڈوں میں 218رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ روٹ 100ویں ٹسٹ میں سنچری بنانے میں کامیابی حاصل کرنے والے تاریخ کے نویں بلے باز بنے ہیں۔روٹ دنیا کے واحد ایسے کھلاڑی بنے ہیں جنہوں نے اپنے 98ویں،99ویں اور100 ویں ٹسٹ میں سنچری بنائی ہے۔ وہ100ویں ٹسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بنے ہیں۔