جو روٹ کی ڈبل سنچری، انگلینڈ کا555 ہمالیائی اسکور

چنئی،6 فروری (آئی این ایس) میزبان ہندوستان ور انگلینڈ کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے تحت چار میچوں کی ٹسٹ سیریز کا پہلا میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم نے کپتان جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت8وکٹوں پر555 رنز بنائے۔ پہلے دن کے اسکور263/3سے آگے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے دن آٹھ وکٹ پر 555 رنز مکمل کرلیا۔ جو روٹ نے ڈبل سنچری مکمل کی۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے اپنے ٹسٹ کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری341 گیندوں پر مکمل کی۔ اس اننگز میں انہوں نے 19 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ انگلینڈ کو اولی پوپ کے طور پر پانچواں جھٹکالگا جس نے 34 رنز بنائے اور وہ آر اشون کی گیندپر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے پہلے دن انگلینڈ کی ٹیم کا غلبہ رہا۔ انگلینڈ کی طرف سے نمایاں اسکور جوروٹ رہے جنہوں نے 218رنز بنائے،ڈومنک سبلی87اور بین اسٹوک نے87 رنز بنائے۔ایشانت شرما،جسپریت بمراہ،آر اشون اور محمد ندیم کو دو،دو وکٹ حاصل ہوئے۔انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ہندوستان کے خلاف چنئی ٹسٹ میں 218 رن کی عمدہ کھیل کھیلی۔ روٹ 100ویں ٹسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔یہ روٹ کے آخری تین ٹسٹ میچوں میں دوسری ڈبل سنچری ہے۔اس اننگز کے دوران انہوں نے آسٹریلیائی عظیم بلے باز سر ڈان بریڈمین کی برابری کی۔ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلنے والے انگلش کپتان نے دھوم مچا دی۔ پہلے دن سنچری بنانے والے روٹ نے 377 گیندوں پر19 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے218رنز بنائے۔اس عمدہ اننگز کی بدولت انگلینڈ 550 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔انگلش کپتان مسلسل تیسرے ٹسٹ میں ڈیڑھ سو سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔ سری لنکا میں انہوں نے 228 اور 186 رنز بنائے۔ روٹ بریڈ مین کے بعد پہلے غیر ملکی کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے ملک سے باہر مسلسل تین ٹسٹ میچوں میں ایسا کارنامہ انجام دیا۔1937 میں آسٹریلیائی کپتان نے تین ٹسٹ میں ڈیڑھ سو رنز بنائے تھے۔ 84 سال کے بعد ایک غیر ملکی کپتان نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔روٹ ساتویں بلے باز بن گئے جنہوں نے مسلسل ٹسٹ میں ڈیڑھ سو سے زیادہ رنز بنائے۔ اس سے قبل ٹام لیتھم، کمار سنگاکارا، مدثر نذر، ظہیر عباس، ڈان بریڈمین، اور والی ہامند نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔