رہانے نے عمدہ اننگ کھیلی:کوہلی

RushdaInfotech December 28th 2020 urdu-news-paper
رہانے نے  عمدہ اننگ کھیلی:کوہلی

نئی دہلی۔27دسمبر(آئی این ایس) رخصت پر وطن واپس آنے والے ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں ٹیم کے کپتان اجنکیا رہانے کی تعریف کی اور انہیں بہترین قرار دیا۔رہانے نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں دوسرے دن ناقابل شکست 104 رنز بنائے اور رویندر جڈیجہ (40 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے ناقابل شکست سنچری شراکت قائم کی۔اس کے ساتھ ہی بھارت نے پانچ وکٹوں پر 277 رنز بنا کر 82 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔دن کے کھیل کے اختتام کے بعد کوہلی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہمارے لیے ایک اورعظیم دن۔مناسب ٹسٹ کرکٹ،بہترین اننگز۔ہندوستان نے میچ کے پہلے دن آسٹریلیا کو 195 کے اسکور پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد بھی کوہلی نے باؤلرز کی تعریف کی۔پہلے دن کے کھیل کے بعد کوہلی نے ٹویٹ کیا ہیک ہ پہلے دن ہمارے لیے بہت اچھا رہا۔ بالرزنے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہمارا اختتام اچھی طرح سے ہوا۔کوہلی اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے ایڈیلیڈ میں ابتدائی ٹسٹ میچ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔پہلے میچ کی دوسری اننگ میں ہندوستان 36 رنز پر آؤٹ ہو گیا تھا اور اسے آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Recent Post

Popular Links