زید خان کی پہلی فلم’بنارس‘ کی شوٹنگ مکمل

RushdaInfotech December 13th 2020 urdu-news-paper
زید خان کی پہلی فلم’بنارس‘ کی شوٹنگ مکمل

سابق وزیر اور چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کے فرزند زید خان اور ساحلی کرناٹک سے آنے والی ہیروئین نونل منوتیروکے کلیدی کرداروں پر مشتمل فلم ’بنارس‘ کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اوریہ اب تیاری کے قطعی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ کنڑا فلم انڈسٹری کے معروف فلم پروڈدکشن ہاوز سدابھی روچی فلمس کے بینر تلے اس فلم کے ہدایت کار جئے تیرتھا ہیں۔ زید خان اس فلم میں ہیرو کے طور پر کنڑا فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں اس فلم کے دیگر اداکاروں میں دیوراج، اچھوت کمار، سجے شاستری، سوپنا راج، برکت علی، چرنت اور روہت شامل ہیں۔اس فلم کو اجنیت لوک ناتھ نے اپنی موسیقی سے سجایا ہے۔س فلم کی شوٹنگ بنارس اور کاشی کے ساتھ ساتھ بنگلورو، گوا، میسور وغیرہ میں بھی کی گئی ہے۔ حال ہی میں بسونا گڈی میں اس فلم کی شوٹنگ کو پورا کرلیا گیا۔ نیشنل خانس پروڈکشنز کی بینر تلے تیار ہو نے والی اس فلم کے پرڈیوسر تلک راج بلال اور مزمل احمد خان کو پروڈیو سر ہیں


Recent Post

Popular Links