آج اپنی زندگی پوری طرح جی لو، کیا پتہ کل ہو نہ ہو:پریتی

RushdaInfotech December 6th 2020 urdu-news-paper
آج اپنی زندگی پوری طرح جی لو، کیا پتہ کل ہو نہ ہو:پریتی

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا اپنی کامیاب ترین فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کے 17 برس مکمل ہونے کی خوشی منا رہی ہیں، جس میں شاہ رخ خان اور سیف علی خان نے بھی ان کے ساتھ کام کیا تھا۔ پریتی رنٹا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’میں آج ’کل ہو نہ ہو‘ فلم کو یاد کر رہی ہوں۔ ایسی فلم جس نے مجھے ہنسایا بھی اور رلایا بھی۔ ایک ایسا تجربہ جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ یہ غالباً میری بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتی ہوں۔ آج اپنی زندگی پوری طرح جی لو، کیا پتا ’کل ہو نہ ہو۔‘پریتی زنٹا نے اس فلم کے ایک گانے ’کچھ تو ہوا ہے‘ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔اس فلم نے دو نیشنل ایوارڈز بھی جیتے تھے جن میں ایک گلوکار سونو نگم کو ٹائٹل گانے ’کل ہو نہ ہو‘ پر دیا گیا جبکہ دوسرا ایوارڈ موسیقار شنکر احسان کو دیا گیا۔اس فلم کی کہانی کرن جوہر نے لکھی تھی اور یہ نومبر 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم کے حوالے سے کچھ دلچسپ چیزیں بھی سامنے آئیں جیسا کہ کرینہ کپور کی طرف سے یہ فلم رد کئے جانے کے بعد اس میں پریتی زنٹا کو کاسٹ کیا گیا۔شاہ رخ خان اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئے اور وہ اسے چھوڑنا چاہتے تھے۔ ان کی اس دوران سرجری بھی ہوئی لیکن انہوں نے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کام شروع کیا۔


Recent Post

Popular Links