کیٹرینہ کی بہن ایزابیل فلموں میں

بالی ووڈ کے چْل بْل پانڈے سلمان خان نے اپنی ساتھی اداکارہ اور دوست کیٹرینہ کیف کی بہن کے نئے گانے پر تعریفوں کے پْل باندھ دیئے۔سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیٹرینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف کے نئے گانے ’ماشاء اللّہ‘ کی ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں کیٹرینہ کیف کی بہن بڑے ہی شاندار انداز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتی دکھائی دے رہی ہیں۔بالی ووڈ اسٹار نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ارے واہ ایزابیل، بہت ہی زبردست گانا ہے۔‘سلمان خان نے کترینہ کیف کی بہن کو اْن کے پہلے گانے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’واقعی تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو۔‘واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ایزابیل کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کے لیے تیار ہیں، بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم’کوٹھا‘ میں ایزابیل کیف کے ساتھ سلمان خان کے بہنوئی آیوش بھی جلوہ گر ہوں گے۔دوسری جانب کیٹرینہ کیف نے اپنے ایک انٹرویو میں ایزبیل سے متعلق کہا تھا کہ ’ایزابیل واقعی خوش اور پُرجوش ہے جبکہ وہ بالی ووڈ میں آنے کے لیے بہت محنت بھی کر رہی ہے۔‘کیٹرینہ کیف نے کہا تھا کہ ’میں انڈسٹری میں بہت سالوں سے ہوں لہٰذا بہت ساری جگہیں ایسی ہیں جہاں میں اپنی بہن کی مدد کرسکتی ہوں اور اپنی رائے دے سکتی ہوں، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ میر ی بہن ایک آزاد اور مضبوط ذہنیت رکھنے والی انسان ہے۔‘