جیکولین ’بچن پانڈے‘کی کاسٹ میں ہوئیں شامل

ساجد ناڈیاڈ والا کی ایکشن کامیڈی فلم بچن پانڈے میں اب بالی ووڈ کی ایک اور اسٹار نے بھی جگہ بنالی ہے۔ اکشے کمار، کیرتی سینن، ارشد وارثی جیسے ورسٹائل اداکاروں نے بھی اب جیکولین فرنانڈیز کو اس تفریحی سفر میں شامل کیا ہے۔ یہ بات خود جیکولین نے جوش و خروش سے شیئر کی اور کہا:جب میں نے ناڈیاڈ کے لئے ہاؤس فل میں ’دھنو‘ کا گانا کیا تھا تب میں انڈسٹری میں بہت نئی تھی اور ہمارا رشتہ اور دوستی اسی وقت سے موجود ہے۔ میں ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے اور اس میں شامل ہونے پر خوش ہوں۔ اور ہاؤس فل سیریز کے بعد بچن پانڈے ایک ساتھ ہماری آٹھویں فلم ہے، میں اکشے کے ساتھ ایک بار پھر ملنے کی بے تابی سے منتظر ہوں، یہ ہمیشہ ان کے ساتھ ایک پاگل سواری ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم ساتھ میں لطف اٹھائیں گے۔ شوٹ کے شیڈول کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں ”میں ان کا انتظار کر رہی ہوں کہ وہ جنوری میں شوٹ شروع کردیں۔ میں ابھی اپنے کردار پر زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کرسکتی، لیکن میں آپ کو بتاسکتی ہوں کہ یہ بالکل مختلف ہے۔یہ فلم ہمارے لئے ایک بالکل مختلف تجربہ ہوگی، کیونکہ ہم اس وبا کی وجہ سے نیو نارمل کے تحت شوٹنگ کر رہے ہوں گے، لیکن جیسا کہ ہم کہتے ہیں کہ شو ضرور چلتا ہے۔ کووِڈ۔19 کے لئے چلنے والی احتیاطی تدابیر اور معیار کے ساتھ میں ساجد، اکشے کے ساتھ اپنے ’ہیپی پلیس‘ میں واپس آکر بہت پرجوش ہوں۔ میں نے ابھی ایک فلم کی شوٹنگ ختم کی ہے جب کہ ایک دوسری فلم چل رہی ہے اور میں جلد ہی بچن پانڈے کیلئے شوٹنگ شروع کرنے والی ہوں، جس کے بعد میں ایک بار پھر سلمان کا رخ کروں گی اورسلمان اور میں فلم کک۔ 2 میں دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔جیکولین جنوری کے پہلے ہفتے سے اکشے، کیرتی اور ارشد کے ساتھ جیسلمر میں شوٹنگ شروع کریں گی۔فرہاد سمشی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ مبینہ طور پر گڈیسار جھیل اور جیسکوٹ جیسے مقامات پر کی جائے گی۔اکشے کمار کا کردار بچن پانڈے ایک گینگسٹر ہے جو اداکار بننے کی خواہش رکھتا ہے۔ ادھر کیرتی سنن ایک صحافی کا کردار نبھائیں گی جو فلم ڈائریکٹر بننے کا خواب دیکھتی ہے۔ حال ہی میں ارشد وارثی کو بچن پانڈے کے دوست کا کردار ادا کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔اکشے کمار کی ساجد ناڈیاڈ والا کے ساتھ ”بچن پانڈے“فلم ہوگی۔