چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنمنٹ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل میچ بدھ کو

RushdaInfotech December 2nd 2020 urdu-news-paper
چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنمنٹ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل میچ بدھ کو

سری نگر، یکم دسمبر (یو این آئی) چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل میچ بدھ کے روز یہاں ٹی آر سی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ کی طرف سے منعقدہ اس ٹرافی کے فائنل میچ میں صوفی برادرس کا مقابلہ کشمیر جم خانہ کے ساتھ ہوگا۔دونوں ٹیموں کے کوچز کا کہنا ہے کہ وہ فائنل میچ کھلینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔بتادیں کہ ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں صوفی برادرس نے شیپ آف فٹنس کو 96 رنوں سے شکست دے دی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں کشمیر جم خانہ نے عربی جیلورس کو 83 رنوں سے ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی تھی۔اس ٹرافی میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ کے ایک رکن جاوید احمد بٹ نے بتایا کہ ان کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کا مقصد وادی کے کرکٹ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ان کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔


Recent Post

Popular Links