ویراٹ کوہلی 2020 میں نہیں بناسکے سنچری، مائیکل وان

RushdaInfotech December 2nd 2020 urdu-news-paper
ویراٹ کوہلی 2020 میں نہیں بناسکے سنچری، مائیکل وان

سڈنی،یکم دسمبر(آئی این ایس)ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 22 ہزار رن حاصل کیے۔ دوسرے ون ڈے میں ویراٹ نے 89 رن کی اننگز کھیلی جو اس سال کی اب تک کی ان کی سب سے بڑی اننگز ہے۔ ویراٹ نے اس سال مجموعی طور پر 8 ون ڈے میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے چار نصف سنچری اسکور کیں، لیکن ایک مرتبہ بھی وہ سنچری تک نہیں پہنچ سکے۔ اس سال کورونا کی وجہ سے ہندوستان نے مارچ اور 27 نومبر کے درمیان کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا تھا۔ویراٹ کوہلی کے اس سال اب تک ایک بھی سنچری نہ بنانے پرانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ اس میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ویراٹ کی بیٹنگ کے بارے میں قطعافکرنہیں ہے کیونکہ وہ ایک بہترین بلے باز ہیں۔ وہ اس وقت کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں دنیا کے بہترین بلے باز ہیں اور ان کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں ہے۔وان نے کہا کہ ویراٹ کوہلی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں کھیلیں گے اور وہ آخری تین میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ میں ان تین ٹیسٹ میچوں کے بارے میں فکر مندہوں جن میں ویراٹ نہیں کھیلیں گے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ویراٹ کے بغیر ٹیم انڈیا میچ جیت سکے گی۔ وہ ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کے لئے بہت اہم ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ویراٹ جلد ہی سنچری اسکور کریں گے۔


Recent Post

Popular Links