گرینڈہوم، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز سے باہر

RushdaInfotech November 26th 2020 urdu-news-paper
گرینڈہوم، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز سے باہر

ویلنگٹن، 25 نومبر (یواین آئی) نیوزی لینڈ کے آل راونڈر کالن ڈی گرینڈہوم دائیں پیر کی چوٹ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹیم میں ان کی جگہ ڈیرل مشیل ہوں گے۔ مشیل سینٹر کو تین دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ کے لئے اسپنر اعجاز پٹیل کے کور کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ پٹیل کی بائیں پیر کی چوٹ وقت سے ٹھیک نہیں ہوسکی ہے۔ سینٹر کو پیر کے روز ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے نیوزی لینڈ کا کپتان بنایا گیا ہے۔ وہ ٹم ساؤدی کی جگہ لیں گے جنہیں تیسرے میچ سے آرام دیا گیا ہے۔ سنٹر اس طرح نیوزی لینڈ کے آٹھویں ٹی 20 کپتان بنیں گے۔


Recent Post

Popular Links