اسٹار انڈیا نے کرکٹ جنوبی افریقہ کے نشریاتی حقوق حاصل کئے

RushdaInfotech November 26th 2020 urdu-news-paper
اسٹار انڈیا نے کرکٹ جنوبی افریقہ کے نشریاتی حقوق حاصل کئے

ممبئی، 25نومبر (یواین آئی) اسٹار انڈیا نے جنوبی افریقہ کے نشریاتی حقوق 2024 تک کے لئے حاصل کرلئے ہیں اور اس کی شروعات 27 نومبر سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ہوجائے گی۔جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹی20- میچ 27 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کا جنوبی افریقہ دورہ پہلی گیر ہندوستانی باہمی سیریز ہوگی جس کی نشریات انگریزی کے ساتھ ساتھ ہندی میں بھی کیا جائے گا۔ اسٹار انڈیا نے یہ نشریاتی حقوق ایشیاء، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لئے حاصل کیے ہیں۔ ان حقوق میں اس مدت کے دوران ہندوستان کے جنوبی افریقہ کے سبھی دورے شامل ہوں گے۔جنوبی افریقہ کو اس مدت کے دوران 59 گھریلو میچ کھیلنے ہیں جن میں ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف سیریز شامل ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو اس عرصے کے دوران تین بار جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے اور دونوں ممالک کے مابین تمام فارمیٹس میں اس دوران 20 میچ کھیلے جانے ہیں۔ اس مدت میں ہندوستان کا پہلا دورہ 2021-22 میں ہوگا، جس میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی20- میچ کھیلے جائیں گے۔


Recent Post

Popular Links