فروری 2021میں فیفا کلب ورلڈ کپ ہوگا

RushdaInfotech November 23rd 2020 urdu-news-paper
فروری 2021میں فیفا کلب ورلڈ کپ ہوگا

زیورخ، 22نومبر (یواین آئی)عالمی وبا کووڈ کے پیش نظر فیفا کلب ورلڈ کپ 2020کا انعقاد دسمبر کے بجائے فروری 2021میں کیا جائے گا۔ فیفا کونسل کے بیورونے فیفا کلب ورلڈ کپ 2020خواتین ٹورنمنٹوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے ہیں۔ فیفا فیڈریشن کووڈ۔19ٹاسک گروپ کی حال ہی میں میٹنگ میں بات چیت اور منظوری کے بعد کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دسمبر میں ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ قطر 2020کو اب سے یکم سے 11فروری 2021تک کرایا جائے گا۔ کورونا کے بیچ رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے کانٹی نینٹل کلب چیمپئن شپ کی شروعات ہوچکی ہے اور اس کا اختتام جنوری 2021کے آخر تک ہوجائے گا۔ اس کے نتیجہ کے طور پر فیفا ورلڈ کپ 2020کا انعقاد قطر میں ہی یکم سے 11فروری 2021تک ہوگا۔


Recent Post

Popular Links