سری سنت پابندی کے بعد پہلا بڑا ٹورنمنٹ کھیلنے کو تیار

RushdaInfotech November 23rd 2020 urdu-news-paper
سری سنت پابندی کے بعد پہلا بڑا ٹورنمنٹ کھیلنے کو تیار

نئی دہلی، 22 نومبر (آئی این ایس) کرکٹ سے تقریباً 7 سال کی معطلی کے بعد سابق تیزگیندبازشری سنت اب میدان میں واپس آنے کے لئے تیار ہیں۔ کیرلاکرکٹ اسوسی ایشن (کے سی اے) اگلے ماہ الپپوزا میں ٹی 20 لیگ کا انعقاد کرنے جارہی ہے اورشری سنت اس مقابلے کے ذریعے مسابقتی کرکٹ میں واپسی کریں گے۔ شری سنت لاک ڈاؤن تک نیٹ اور فٹنس پر سخت محنت کر رہے تھے اور لاک ڈاؤن کے دوران بھی یہ تیزگیندباز اپنی فٹنس پر کام کرتا رہا اور اب جبکہ حالت آہستہ آہستہ ریاست میں معمول پر آرہی ہے اور مقابلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے، اب وہ پری سیمر میچوں کے ذریعے بلے بازوں کا دانت کھٹا کرنے کے لئے تیار ہیں۔کیرلاسے پہلے، جھارکھنڈ، آندھراپردیش اور پنڈوچیری کی ریاستوں نے ٹی 20 ٹورنمنٹ کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے اور اب کیرلا اسوسی ایشن بھی انہیں خطوط پر آگے بڑھنا چاہتی ہے،تاہم اس مقابلے کو ابھی تک ریاستی حکومت کی طرف سے ہری جھنڈی ملنا باقی ہے۔ ایک بات یقینی ہے کہ ایک بار تاریخ فائنل ہوجانے کے بعدشری سنت ٹورنمنٹ کی ایک بڑی کشش ثابت ہوں گے۔


Recent Post

Popular Links