کٹرینہ کا نیا لک سوشیل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹائل اور لک کیلئے خوب مقبول ہیں۔ ان کی تصاویر ہو یا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوتی ہیں۔ حال ہی میں کٹرینہ کیف لال رنگ کے آؤٹ فٹ میں انتہائی گلیمرس فوٹو شوٹ کروایا ہے، جس میں ان کا لک واقعی خوبصورت لگ رہا ہے۔ اداکارہ کٹرینہ کیف نے اپنی یہ تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی ہے جس میں ان کا یہ لْک مداحوں کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔ اداکارہ کٹرینہ کیف مسلسل سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں کٹرینہ نے اپنے افیشیل نیٹ ورک سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کئی تصویریں شیئر کی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر چھا گئی ہیں۔ بالی ووڈ کی شیلا یعنی کٹرینہ کیف سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ مداحوں کا دل وہ اپنی دلکش اداؤں سے جیتتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں کٹرینہ کیف نے اپنی ایک بے حد خوبصورت تصویر شیئر کی، جس کے بعد مداح ایک بار پھر ان پر جم کر پیار لٹاتے نظر آئے۔