بالی ووڈ کی چند یادگار اور کامیاب فلمیں

RushdaInfotech November 22nd 2020 urdu-news-paper
بالی ووڈ کی چند یادگار اور کامیاب فلمیں

بالی ووڈ میں لا تعداد فلمیں بنی ہیں اورکامیاب بھی ہوئی ہیں مگر سب کا اعدادوشمار بس کی بات نہیں۔ البتہ پچاس یا ساٹھ کے دہے اور بعد کی کچھ فلموں کاذکر یاد داشت کو کریدنے کے بعد ممکن نظر آتا ہے۔ یہ تمام فلمیں جو ذیل میں ذکر ہیں ان کے بارے میں پڑھا ہے اور کچھ فلمیں دیکھی بھی ہیں۔
آن:۔ فلم آن کی اہمیت زیادہ اس لئے ہے کہ فلموں سے متعلق کئی باتوں کی پہل اسی فلم سے ہوئی تھی۔ آن اس وقت کی سب سے مہنگی فلم تھی۔ ہندوستان کی وہ پہلی ٹکنی کلر فلم تھی۔ پہلی بار اس فلم کو دوسری زبانوں میں ڈب کیا گیا تھا۔ اداکارہ ”نادرہ“ کی یہ پہلی فلم تھی۔ پس منظر موسیقی اور گانے پہلی بار لندن میں ریکارڈ ہوئے تھے۔دلیپ کمار کی تلوار بازی کو اس فلم کی خصوصیت سمجھا گیا تھا۔
چودھویں کاچاند:۔مسلم معاشرے پر بنی اس فلم میں دوستی و قربانی کے جذبات کی صحیح عکاسی کی گئی تھی۔ وحیدہ رحمن نے سلجھی اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔ روی کی موسیقی بلند معیار کی تھی۔دوگانے
چودھویں کا چاند ہو یا آفتاب ہو
جو بھی ہو تم خدا کی قسم لا جواب ہو
اور ”میرا یار بنا ہے دولہا“ تقریبوں اور شادیوں میں لازماً بجائے جاتے تھے۔
ن اگ ن:۔وجنتی مالا اور پردیپ کمار کی اس فلم میں سپیروں کی طرزِ زندگی کو اجاگر کیا گیا تھا۔موسیقی اس فلم کی جان تھی، سانپوں کو رجھانے والی بین اس فلم میں اسقدر مسحور کن تھی کہ سننے والے جھوم جھوم اٹھتے تھے۔ آج بھی اس ”بین“ کی موسیقی بالکل تازہ اور روز اول کی طرح موسیقی کے شوقینوں کو مسحور کرتی ہے۔ موجودہ فلموں میں جب بھی سانپوں کا منظر دکھایا جاتا ہے، تو اسی ناگن کی بین بار باردہرائی جاتی ہے۔ موسیقار ہیمنت کمار کا بعد میں یہ انکشاف سب کو چونکا دیا کہ فلم ناگن میں ”بین“کا استعمال ہوا ہی نہیں بلکہ ہارمونیم اور دوسرے موسیقی کے انٹرومنٹ سے بین کا سماں باندھا گیا تھا۔اس فلم کے کچھ گانے آج بھی پرانی فلموں سے جڑے ٹی وی پروگراموں میں بجتے ہیں
”جادوگر سیاں چھوڑ موری بیاں“
ہوگئی آدھی رات اب گھر جانے دے
”میرا دل یہ پکارے آجا“ میرے غم کے سہارے آجا
ش ری420:۔راج کپور اور نرگس کی یہ فلم مشہور صحافی کے اے عباس کے زورِ قلم کا نتیجہ تھی۔ یہ فلم سماج کے سفید پوشوں کے کالے کارناموں پر ایک زبردست چوٹ سمجھی گئی۔ شنکر جے کشن کی موسیقی کا جادوئی انداز تھا۔ ہر گانا مقبولیت کی اونچائی کو چھو گیا۔
میرا جوتا ہے جاپانی یہ پتلون انگلستانی
پھر بھی لال ٹوپی روسی، دل ہے ہندوستانی
”اور ایچک دانہ، بیچک دانہ “جیسے گانے اس کی مثال ہیں
اس فلم کا ایک اور گانا ”پیار ہوا اقرار ہوا“کافی دلکش انداز میں فلمایا گیا تھا۔ ادکارہ نادرہ نے اس فلم میں ”ویمپ کا رول ادا کیا اورتا دم حیات ویمپ ہی بنی رہیں۔
نے اد ور:۔آدمی اور مشین کے تقاضے کو اس فلم کا مدعا کہا جاسکتا ہے۔ دلیپ کمار وجنتی مالا اور جانی واکر اپنے کرداروں میں خوب چمکے۔ سینکڑوں جونیراداکاروں کو جو اس فلم کی ضرورت کے مطابق اہم رول بنھارہے تھے، انہیں بی آر چوپڑا نے ایک پر اثر انداز میں سنبھالا دیا جس کی وجہ سے فلم کی خوبیوں کو بڑھا وا ملا۔ سونے پر سہاگہ موسیقار اوپی نیر نے چٹکیاں بجانے والے گانوں کی تخلیق کی تھی۔ یہ فلم کئی ایوارڈ وں کی حقدار رہی۔
م در ان ڈ ے ا:۔دیہاتی پس منظر پر بننے والی یہ فلم اعلیٰ پیمانے پر بنی تھی۔ نرگس،سنیل دت،راجیندر کمار اورراجکمار اس فلم سے جڑے ہوئے تھے۔ مگر پوری فلم نرگس کے ارد گرد گھومتی تھی۔ ایک لاچار عورت ہر طرح کی مصیبتوں کو جھیل کر کس طرح اپنے بچوں کی پرورش کرتی ہے، اسے حقیقت کاروپ دے کر مدر انڈیا کے مرکزی کردار میں نرگس نے کمال کردکھایا تھا۔ نرگس کے حصے میں کئی ایوارڈ آئے تھے۔ اس فلم میں ان کے بیٹے کا رول ادا کرنے والے سنیل دت سے انہوں نے شادی کرلی تھی۔آج کے ”کھل نائک“سنجے دت انہیں کے بیٹے ہیں۔ دنیا کا سب سے اہم آسکر ایوارڈ اِ س فلم کو ملتے ملتے رہ گیا۔ (جاری)
م غ لِ اع ظ م:۔سلیم اور انار کلی کے تاریخی کرداروں کو کئی فلموں نے جنم دیا ہے مگر شہنشاہِ اکبر شہزادے سلیم اور رقاصہ انا ر کلی کے کردار فلم مغل اعظم میں زندہ جاوید بن گئے۔ادکاری، ڈائیلاگ، سیٹ، عکاسی،موسیقی اور ہدایت کاری کے علاوہ فلم پر لگا سرمایہ سب کے سب شاندار تھے۔ شہنشاہِ اکبر کے رول میں پرتھوری راج کی گرجدار آواز شہزادہ سلیم بن کر دلیپ کمار کاباغیانہ انداز، انار کلی بنی مدھو بالا کی نزاکت ویبیاکی سب کچھ ایک انمٹ چھاپ چھوڑ گئے۔ مکالمہ نویس امان اور ان کے ہمنواؤں نے ارد کی نفاست،دلکشی اور شائستگی کو اتنا مدھوش بنایا کہ جس کی مثال ڈھونڈنے سے نہیں ملتی۔ ہدایت کار کے آصف نے ایک گانے
”پیار کیا توڈرنا کیا“ کے صرف ایک سین کی فلمبندی کیلئے ”شیش محل“ کااستعمال کیا تھا۔جس میں انار کلی محل کے چاروں طرف عیاں ہوتی ہے۔ اس سین پر کڑی محنت اور لاکھوں روپئے کیلاگت صرف ہوئی تھی۔ کہا جاتاہے کہ فلم فینانسروں نے ایک سین کیلئے اتنی بڑی رقم کا قرضہ دینے سے انکار کردیا تھا۔ مگر ہدایت کار کے آصف اپنی ضد پر اڑے رہے اور جان لیوا انتظار کے باوجود ”شیش محل“ کے سین کو فلما کر ہی دم لیا۔ تاریخی فلم مغلِ اعظم نے ممبئی میں ’پلاٹینم جوبلی“ مناکر اس وقت ایک تاریخ بنائی تھی۔ (جاری)


اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی گلوکار نِک جونس نے پہلی مرتبہ اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’ان کی محبت کی کہانی میں پہلا قدم میری (نک جونس کی) جانب سے اْٹھایا گیا تھا۔‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی شو میں نک جونس کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی اور پریانکا چوپڑا کی لو اسٹوری سے متعلق بات کی اور بتایا کہ وہ کیسے پریانکا چوپڑا کے عشق میں مبتلا ہوئے تھے۔نک جونس نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ہماری محبت کی کہانی میں پہلا قدم میری طرف سے اْٹھایا گیا تھا۔ پہلی مرتبہ میں نے پریانکا کو میسج کیا تھا اور مزے کی بات یہ ہے کہ میسج کرنے سے قبل ہم دونوں ایک دوسرے سے کبھی نہیں ملے تھے، میسج پر ہی ہمارے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا۔امریکی گلوکار نے بتایا کہ ہمارے درمیان بات چیت کا سلسلہ چھ مہینے تک جاری رہا جبکہ اس دوران ہماری ایک مرتبہ بھی ملاقات نہیں ہوئی، چھ ماہ بعد ہم پہلی بار ایک دوسرے سے ایک دوست کی حیثیت سے ملے، پھر آہستہ آہستہ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔انہوں نے بتایا کہ پریانکا اور میری پہلی ملاقات میٹ گالا میں ہوئی تھی، اُس وقت ہم دونوں صرف دوست تھے اور ہم دونوں میں سے کسی کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ کچھ سال بعد ہماری زندگی اتنی بدل جائے گی۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی گلوکار نے کہا کہ کچھ مہینے ملاقات کے بعد ہی ہم دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور پھر جلد ہی ہماری منگنی ہوگئی۔دوسری جانب پریانکا چوپڑا نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ’جب میرے اور نک کے درمیان بات چیت کا باقاعدہ آغاز ہوا تو میں کافی خوش ہوئی، یہ میری زندگی کا ایک نیا اور حسین باب تھا جس کی مجھے عادت ہوگئی تھی، اس سے قبل میں نے خود کو اتنا خوش کبھی نہیں دیکھا تھا۔‘واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو شادی کی تھی۔ دونوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر اپنی تصویروں کو شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں پریانکا نے سوشل میڈیا پر اپنے کروا چوتھ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصویر میں پریانکا چوپڑا ٹریڈیشنل دیسی لْک میں نظر آرہی تھیں۔ انہوں نے لال رنگ کی ساڑی اور ماتھے پر لال رنگ کا سندور لگایا ہوا تھا، جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے ہندو اور عیسائی دونوں مذاہب کے مطابق شادی کی رسمیں ادا کی تھیں۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ و اداکارہ نیتو کپور کی سات سال بعد فلمی دنیا میں واپسی ہوگئی ہے اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ رشی کپور کو اپنے ساتھ محسوس کرتی ہیں۔اس حوالے سے نیتو کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے تیار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تصویر میں اداکارہ کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔نیت


Recent Post

Popular Links