آسٹریلین اوپن میں 20فیصد مداحوں کا آنا بڑی بات ہوگی:جوکووچ

RushdaInfotech November 22nd 2020 urdu-news-paper
آسٹریلین اوپن میں 20فیصد مداحوں کا آنا بڑی بات ہوگی:جوکووچ

لندن،21نومبر (یواین آئی) سیزن کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کے سیمی فائنل میں نویں مرتبہ پہنچ چکے دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے کہا کہ اگر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں 10 فیصد مداح بھی میدان میں کھیل دیکھنے پہنچتے ہیں تو یہ بڑی بات ہوگی۔ کورونا وبا کے پیش نظر عائد لاک ڈاون کے دوران زیادہ تر بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد تقریباً خالی میدان میں ہوا ہے۔ جوکووچ نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آسٹریلیا اوپن ٹورنامنٹ کے اسپانسر 50 فیصد لوگوں کو اسٹیڈیم میں داخلہ دینے کی بات کررہے ہیں۔ آسٹریلیا اوپن میں اگر دس فیصد لوگ بھی اسٹیڈیم پہنچتے ہیں تو یہ بڑی بات ہوگی۔


Recent Post

Popular Links