بالی ووڈ اداکارہ امرتا راؤ بننے والی ہیں ماں

بالی ووڈ اداکارہ امرتا راو بننے والی ہیں ماں، جلد گھر میں گونجنے والی ہے کلکاریلی،بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور، انوشکا شرما، انیتا ہسنندانی کے بعد اب شاہد کپور کی ہیروئن اور بالی ووڈ اداکارہ امرتا راو کے گھر بہت جلد خوشخبری آنے والی ہے۔ امرتا راو اِن دنوں حاملہ (پریگنینٹ) ہیں اور جلد ہی وہ اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کو ان کے شوہر آرجے انمول کے ساتھ کھار واقع ایک کلینک کے باہر اسپاٹ کیا گیا، جس میں ان کا بیبی بمپ صاف نظر آرہا ہے۔ امرتا راواور انمول 7 سال کی ڈیٹنگ کے بعد سال 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق، امرتارا و اپنی زندگی کے اس وقت کو بہت انجوائے کر رہی ہیں۔ ان کی پریگننسی کے بارے میں زیادہ تر لوگوں کو اطلاع نہیں ہے۔ اس بارے میں صرف امرتا راو اور انمول کے قریبی لوگ ہی جانتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، امرتا راو لاک ڈاؤن سے پہلے حاملہ ہوئی تھیں اور وہ کافی خوش ہیں۔ امرتا راو اور انمول دونوں اپنی زندگی کو بے حد ذاتی طریقے سے جیتے ہیں۔امرتا راو کے پروفیشنل لائف کی بات کریں تو وہ ساؤتھ کی کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے سال 2002 میں آئی فلم ’اب کے برس’سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ ’عشق- وشق’اور ’ویواہ’میں امرتا راؤ اور شاہد کپور کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ امرتا راوآخری بار بالا صاحب ٹھاکرے کی بایوپک میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں انہوں نے بال ٹھاکرے کی اہلیہ مینا ٹھاکرے کا کردار نبھایا تھا۔ فلم میں انہوں نے نواز الدین صدیقی کے ساتھ اسکرین شیئر کیا تھا۔ اس فلم میں ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا تھا ؔآپ کو بتادیں کہ آر جے انمول اور امرتا راو اپنی زندگی کو بہت ہی پرسنل رکھنا پسند کرتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ خبر پہلے باہر نہیں آئی۔